https://goo.gl/DXTxkF
شام میں برسرپیکار کرد جنگجوؤں نے ترکی کے 8 فوجیوں کو ہلاک کردیا جس کے بعد ترکی نے کہا ہے کہ وہ اس کا بدلہ ضرور لے گا۔
ترکی نے تقریباً دو ہفتے قبل ترک سرحد سے متصل شامی سرحدی علاقے عفرین سے کرد جنگجوؤں کو پیچھے دھکیلنے اور اسے محفوظ زون بنانے کے لیے زمینی و فضائی فوجی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔
تاہم گزشتہ روز عفرین کے شمال مشرقی علاقے شیخ ہروز میں کرد جنگجوؤں نے ترک فوجیوں کے ایک ٹینک کو گھر کر اس پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 5 ترک فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔
اس کے علاوہ عفرین کے دیگر علاقوں میں بھی جھڑپوں کے دوران ترکی کے 3 فوجی مارے گئے۔
شام میں ترکی کی کارروائی شروع ہونے کے بعد سے اب تک یہ ترک فوج کو ہونے والا سب سے بھاری نقصان ہے۔
ترک وزیراعظم بن علی یلدرم کا کہنا ہے کہ کرد جنگجوؤں کو اس کی کئی گنا زیادہ قیمت چکانی پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ ترک فوج نے واقعے کے بعد فوری طور پر جواب دیا اور آئندہ بھی کرد جنگجوؤں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے 20 جنوری کو اعلان کیا تھا کہ ان کی افواج نے شام میں کرد جنگجوؤں کے خلاف فضائی آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ترک فوج کی جانب سے شام میں شروع کیے گئے آپریشن کو ’اولیو برانچ‘ کا نام دے کر کہا گیا تھا کہ اس مشن کا مقصد کرد ملیشیا اور داعش کا خاتمہ ہے۔
ترکی کے اس اقدام پر امریکا نے خبردار کیا تھا کہ ترکی کی جانب سے شام میں آپریشن سے علاقہ عدم استحکام کا شکار ہو گا جبکہ روس نے بھی آپریشن اولیو برانچ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس صورت حال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
Monday, 5 February 2018
شام: کرد جنگجوؤں سے جھڑپ میں 8 ترک فوجی مارے گئے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment