https://goo.gl/nk3ewg
لندن : بٹ کوائن سرمایہ کاروں کو بڑا جھٹکا لگا ، ایک ہفتے میں ڈیجیٹل کرنسی مارکیٹ سے ایک سو اسی ارب ڈالر اڑ گئے، جنوری میں بٹ کوائن کی قیمت چالیس فیصد کی کمی کے بعد 8000 ڈالر سے نیچے گرگئی۔
تفصیلات کے مطابق تیزی سے اوپر جانے والی ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن اتنی ہی تیزی سے نیچے گرگئی ، کاروباری ہفتے کے اختتام پر بٹ کوائن کے قیمت میں ہوشربا کمی ریکارڈ کی گئی، جمعے کو بٹ کوائن کے قیمت میں پندرہ فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے اختتام پر بٹ کوائن کی قیمت 7625 ڈالر ہوگئی۔
رواں ہفتے کے آغاز پر بٹ کوائن مارکیٹ کا مجموعی حجم 578ارب ڈالر تھا جو کہ کم ہوکر 400 ارب ڈالر ہو گئی۔ بٹ کوائن کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب چکے ہیں۔ جبکہ اس صورتحال میں سرمایہ کاروں نے مزید نقصان سے بچنے کیلئے اپنی سرمایہ کاری نکالنا شروع کر دی ہے۔
صرف سال 2018 میں بٹ کوائن کی قیمت میں چالیس فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گذشتہ سال دسسمبر میں بٹ کوائن کی قیمت 20ہزار ڈالر کی بلند ترین سطح تک گئی تھی۔
Urdu Khabrain
8000, Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس, بٹ, سے, قیمت, نیچے, ڈالر, کوائن, کی, گئی, گر
Saturday, 3 February 2018
بٹ کوائن کی قیمت 8000 ڈالر سے نیچے گر گئی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment