https://goo.gl/Ac4HoK
فیفا ورلڈکپ 2018کے کپ کی ٹرافی آج لاہورپہنچ رہی ہے۔ٹرافی دنیابھر میں ورلڈ کپ کاجنون بڑھانے کے عالمی دورے پر ہے۔
ٹرافی پہنچنے پر لاہور میں تقریب رونمائی منعقد ہوگی۔ ٹرافی چھ براعظموں کے 51ممالک کے 91شہروں کےدورے پر ہے اور اسی سفر پر ٹرافی آج لاہور پہنچ رہی ہے۔
ٹرافی چارٹرڈ طیارے میں سپراسٹاروں کے جلوے میں لاہور پہنچے گی۔ سپراسٹاروں میں کرکٹر یونس خان، قراۃ العین بلوچ،مومنہ مستحسن اورفرانس کے ورلڈ کپ جیتےنےوالی ٹیم کا حصہ رہنے والے کرسچیئن ریمبیوبھی شامل ہونگے۔
ٹرافی کےد ورے میں شامل ہونے پر یونس خان نے خوشی کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے اس سفر میں شامل ہونا اعزاز کی بات ہے۔
ٹرافی ایک دن لاہور میں رہے گی جہاں عوام اس کا نظارہ کرسکیں گے۔ اس ٹرافی کو 1974میں متعارف کروایا گیاتھا۔ اس ٹرافی میں 18قیراط سوناشامل ہے۔جس کی قیمت ڈیڑھ لاکھ ڈالر ہے۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment