https://goo.gl/5CEv1x
ایل جی نے پچھلے سال موبائل ورلڈ کانگرس میں جی 6 کو متعارف کرایا تھا۔ آپ کو بھی شاید امید ہو کہ ایل جی اس ماہ کے آخر میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگرس میں جی 7 کو متعارف کرائے لیکن ایسا نہیں ہوگا۔
کوریا کی کمپنی ایل جی نے موبائل فون متعارف کرانے کے حوالے سے حکمت عملی تبدیل کی ہے۔ اب ایم سی ڈبلیو میں ہمیں وی 30 کا تبدیل شدہ ورژن ہی ملے گا۔
ایک نئی رپورٹ کے مطابق ایل جی کا اگلا فلیگ شپ جون میں متعارف کرایا جائے گا۔
اس ڈیوائس کا نام جی 7 بھی نہیں ہوگا۔ یعنی ہم ایل جی کی جی سیریز کو خداحافظ کہنے والے ہیں۔
اس وقت اس فون کا کوڈ نام جوڈی (Judy) ہے۔
ایل جی جوڈی میں سنیپ ڈریگن 845 چپ سیٹ، فون میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی سٹوریج ہوگی۔
ہوسکتا ہے کہ اس ڈیوائس کا پلس یا ایس ماڈل بھی زیادہ ریم اور زیادہ سٹوریج یعنی 6 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج کے ساتھ لانچ ہو۔
جوڈی میں HDR10 کی حامل 6.1 انچ 18:9 انچ ٹچ سکرین ہوگی جس کی برائٹنس 800 nit ہوگی۔یہ سب ایل جی کی نئی MLCD+ ٹیکنالوجی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔
یہ سکرین پاور کے خرچ کےمعاملے میں عام آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے سے 35 فیصد کفایت شعار ہوگی۔
اس فون میں 16 میگا پکسل + 16 میگا پکسل ڈوئل رئیر کیمرہ ہوگا۔
آئی پی 68 سرٹیفیکیشن کی وجہ سے یہ فون گرد اور پانی سے محفوظ ہوگا۔
اس فون میں سٹیریو سپیکر بھی ہونگے جنہیں بوم باکس کہا جاتا ہے۔ اس کے دوسرے فیچرز میں کیمرے کی مصنوعی ذہانت اور وائرلیس چارجنگ شامل ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی
Monday, 19 February 2018
ایل جی کا اگلا فلیگ شپ سنیپ ڈریگن 845 ؓہت جلد مارکیٹ میں آئے گا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment