Monday, 19 February 2018

سعودی عرب میں پاکستانی کا سر قلم کر دیا گیا کیونکہ ۔۔! وجہ ایسی جس نے پاکستانیوں کا سر شرم سے جھکا دیا

https://goo.gl/P3oie9
جدہ(نیوزڈیسک)سعودی عرب میں ہیروئن اسمگل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر پاکستانی کا کا سر قلم کر دیا گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی شہری شوکت داؤد سے بڑی مقدار میں ہیروئن برآمد کی گئی تھی جس پر عدالت نے قانون کے مطابق مجرم کا سرقلم کرنے کا حکم صادر کر دیا ۔ وزارت داخلہ نے عدالتی حکم پرعمل کرتے ہوئے شوکت داؤد خان کا سرقلم کر دیا ۔ واضح رہے مملکت میں منشیات اسمگل کرنے پر سزائے موت دی جاتی ہے ۔ دریں اثنا سعودی عرب کے علاقے القصیم کی صنعتی کالونی میں ایک فلیٹ میں صندوق میں بند ایک سعودی شہری کی لاش کا پتا چلا۔ پولیس نے فوری طورپر جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔عرب ٹی وی کے مطابق القصیم میں پولیس کے رجمان میجربدر السحیبانی نے نے بتایا کہ پٹرولنگ پولیس کو بریدہ شہر کی صنعتی کالونی میں ایک سعودی شہری کی وفات اور اس کی لاش کو صندوق میں بند کیے جانے کی خبر موصول ہوئی۔ پولیس کی تحقیقاتی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں تو ایک بکس میں لاش پائی گئی۔ یہ لاش فلیٹ میں فوت ہونے والے ایک تیس سالہ مقامی شہری کی تھی۔ اس فلیٹ میں اس کے ہمراہ ایک ساٹھ سالہ شخص بھی رہ رہا تھا۔ پولیس نے اس سے پوچھ تاچھ کی تو اس نے بتایا کہ نوجوان کے فوت ہونے کے بعد لاش کو اس نے صندوق میں بند کیاتھا۔پولیس ترجمان کے مطابق فلیٹ سے منشیات بھی برآمد ہوئی ہیں۔ انہیں قبضے میں لینے کے بعد مشکوک ملزم کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے جس کے خلاف شہری کی لاش صندوق میں بند کرنے اور منشیات کا دھندہ کرنے کی تحقیقات جاری ہیں۔
Urdu Khabrain
Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...