https://goo.gl/hm3qpB
کراچی لٹریچر فیسٹیول نو سال قبل 2010ء میں شروع ہوا تھا، رواں سال اس فیسٹول کا 9واں ایڈیشن ہے۔ اس سال معروف مؤرخ فرانسس روبنسن اور مشہور نامہ نگار اور شاعر نورالہدیٰ شاہ بھی شرکت کریں گے اور افتتاحی تقریب سے خطاب کرکے شرکاء کے سامنے اپنے خیالات پیش کریں گے۔
فیسٹول کے آخری روز بھارتی سیاستدان منی شنکر ایر، پاکستان کے معروف طنز نگار انوار مقصود اور بھارتی ناول نگار اور موسیقار امت چوہدری میں حاضرین محفل سے خطاب کریں گے۔
اس سال کے ایل ایف میں کچھ مختلف بھی کیا جائے گا اور بعض سیشن ایسے ہوں گے جو گذشتہ ایڈیشن میں نہیں تھے۔
کراچی لٹریچر فیسٹول میں پاک بھارت تعلقات اور اس کے اثرات سے متعلق ’ پڑوسی سے محبت‘ اور ’علیحدگی کے شعلوں‘ سے عنوانات سے دلچسپ سیشن منعقد کیے جائیں گے۔
اس کے ساتھ ساتھ پرفارمنس آرٹس کی وسیع نمائندگی ہوگی اور فیسٹول میں تھیٹر بھی پیش کیا جائے گا۔ ساتھ ہی رواں سال کے ایڈیشن میں اوپن مائک سیشن، سندھی مشاعرہ اور انگریزی شاعری کے سیشن بھی منعقد ہوں گے۔
کراچی لٹریچر فیسٹول میں 205 پاکستانیوں اور 30 بین الاقوامی مقررین سمیت مجموعی طور پر 235 مقررین اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔
اس کے علاوہ غیر افسانوی، افسانوی، امن، اردو افسانہ اور دیگر کتابوں کی کٹیگریز میں انعامات بھی دیئے جائیں گے۔+++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز
No comments:
Post a Comment