https://goo.gl/87JuWJ
انٹرنیٹ پر سامنے آنے والے ایک پزل یا معمے نے لوگوں کو تقسیم کرکے رکھ دیا ہے جو کہ ایک سیدھا سادہ ریاضی کا مسئلہ ہے جس میں کولڈ ڈرنک، برگر اور فرنچ فرائز کو پیش کیا گیا ہے۔
مگر اس میں حساب کتاب کا ایسا معمہ رکھا گیا ہے جو اکثر افراد کے ذہنوں کو ہلا کر رکھ دیتا ہے اور بنانے والوں کا دعویٰ ہے کہ 98 فیصد افراد درست جواب دینے میں ناکام رہتے ہیں۔
یہ تصویر کچھ عرصے پہلے فلپائن کے ایک فیس بک اکاﺅنٹ کے ذریعے انٹرنیٹ پر سامنے آئی تھی جس میں لوگوں کو ہر تصویر میں فاسٹ فوڈ میں شامل مختلف اشیاءکی قدر یا ویلیو بتائی گئی۔
جیسے 3 کولڈ ڈرنکس کو جمع کرنے پر 30 کا ہندسہ آیا یعنی ایک کولڈ ڈرنک کی قدر 10 قرار پائی۔
اسی طرح ایک برگر کی قدر 5 رہی جبکہ ایک فرنچ فرائز کے دو پیکٹس 2 نمبر کی حامل قرار پائے۔
تصویر کے آخر میں برگر، فرنچ فرائز اور کولڈڈرنک کو اکھٹا کرکے اوپر دی گئی معلومات کے ذریعے سوال کا جواب دینے کا چیلنج دیا گیا۔
اور انٹرنیٹ پر لوگ دیوانے سے ہوگئے اور سب الگ الگ جواب دینے لگے۔
کچھ کے خیال میں اس کا جواب سولہ ہے جبکہ کچھ 20 پر متفق نظر آتے ہیں۔
آپ بھی کوشش کریں اور سوچیں صحیح جواب کیا ہوسکتا ہے، پھر ہم کو بھی اس سے آگاہ کریں جو ہمارے خیال میں 15 ہے یعنی کولڈ ڈرنک کی قدر کو پہلے فرنچ فرائز سے ضرب دیں اور پھر برگر سے جمع کرلیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی
Tuesday, 6 February 2018
اس سوال کا جواب 98 فیصد افراد نہیں دے پاتے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment