Tuesday, 6 February 2018

کرکٹر محمد نواز رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

https://goo.gl/ELozrH
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ابھرنے والے نوجوان آل راؤنڈر محمد نواز رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق محمد نواز کی اہلیہ کا تعلق جنوبی افریقا سے ہے اور دونوں کی شادی وہیں انجام پائی۔

شادی کی تقریب میں محمد نواز نے کالا پینٹ کوٹ جبکہ ان کی اہلیہ نے سفید گاؤن زیب تن کیا۔

شادی کے موقع کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے محمد نواز نے لکھا کہ اللہ کی رحمت سے ہم دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

انہوں نے مداحوں سے کہا کہ وہ دونوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...