Sunday, 25 February 2018

آئندہ ماہ بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

https://goo.gl/i875Kx
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں آئندہ ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کےکے مطابق گذشتہ ہفتوں کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت اتار چڑھاؤ کا شکار رہیجبکہ تیل کی درآمد کا سلسلہ جاری رہا۔20 فروری تک درآمد کیے گئے تیل کی قیمت کے حساب سے ملک میں یکم مارچ سے پیٹرول ڈیزل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے تک اضافے کا امکان ہے۔قیمتوں میں حتمی تبدیلی کا فیصلہ 26 فروری تک درآمد کیے گَئے تیل کی قیمتوں کے تحت کیا جائے گا۔خیال رہے کہ یکم فروری کو بھی وفاقی حکومت نے پِٹرول کی قیمت میں 2 روپے 98 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔اگر یکم مارچ کوپٹرول کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کیا جاتا ہے تو یہ تین ماہ کے دوران تیسری مرتبہ قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...