Sunday, 18 February 2018

پاکستانی مجھ سے اور میں پاکستانیوں سے محبت کرتا ہوں، ڈیرن سیمی

https://goo.gl/uHkBaE
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ 'پاکستانی مجھ سے اور میں پاکستانیوں سے محبت کرتا ہوں'۔

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے تیسرے ایڈیشن سے قبل پاکستانیوں کے لیے محبت بھرا پیغام دیا ہے۔


ویڈیو بیان میں ڈیرن سیمی نے کہا کہ پاکستانی ان سے اور وہ پاکستانیوں سے محبت کرتے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی چاہتے ہیں، گزشتہ ایڈیشن کے فائنل میں بھی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں زبردست جوش و خروش تھا۔



 PeshawarZalmi (@PeshawarZalmi) February 17, 2018

 ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایڈیشن میں قذافی اسٹیڈیم میں ٹرافی اٹھائی، اب 25 مارچ کو کراچی میں بھی ٹرافی اٹھائیں گے اور گذشتہ برس سے زیادہ جشن منائیں گے۔


یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز 22 فروری سے دبئی میں ہوگا اور سیمی فائنل لاہور جب کہ فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...