Saturday, 3 February 2018

کیا آپ بھی پتلون پہنتے وقت یہ خطرناک غلطی کرتے ہیں؟

https://goo.gl/BN4s42
ہماری شہری زندگی میں پتلون ایک عام پہناوا ہے اور پتلون کے ساتھ بیلٹ تقریباً لازم و ملزوم ہے۔

بیلٹ لگانے کے کئی نقصان بھی ہیں اور عام طور پر ہر روز ہم میں سے ہزاروں لوگ بیلٹ پہنتے وقت ایسی غلطی بھی کرتے ہیں جو ان کی زندگی کو خطرے میں ڈال دیتی ہے؛ اور وہ غلطی ہے بیلٹ کو انتہائی سختی سے باندھنا۔

جنوبی کوریا کے ماہرین نے اپنی جدید تحقیق میں ثابت کیا ہے کہ بیلٹ سختی سے باندھنے سے پیٹ کے عضلات کے کام کرنے کا طریقہ بدل جاتا ہے، پیٹ کے اندر موجود شریانوں پر دباؤ بڑھ جاتا ہے اور یہ دباؤ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑھتا جاتا ہے جو پیٹ کے کئی امراض کا باعث بن سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کمر پر سختی سے بیلٹ باندھنے سے ریڑھ کی ہڈی میں اکڑن پیدا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پیر کے جوڑوں خاص طور پر گھٹنوں پر دباؤ بڑھ جاتا ہے جو کہ جوڑوں کے مستقل درد کی وجہ بن سکتا ہے۔

اسی لئے ماہرین کا کہنا ہے کہ پینٹ پہننے والے افراداپنی زندگی کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتے تو کوشش کریں کہ وہ ضرورت کے بغیر بیلٹ نہ لگائیں۔
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...