https://goo.gl/X3gr7j
اداکارہ نے 2013 ء میں خودکشی کر لی تھی ، اپنے آخری خط میں انہوں ںے اپنی زندگی تباہ کرنے کا الزام سورج پنچولی پر لگایا تھا
بالی ووڈ اداکارہ جیا خان کی خودکشی کے ساڑھے 4 سال بعد ان کے سابق دوست سورج پنچولی پر فردجرم عائد کردی گئی ہے ۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق سورج پنچولی نے فرد جرم کی تردید کی اور اب 17 فروری سے مقدمے کی سماعت شروع ہوگی۔
خیال رہے کہ جیا خان نے 2013 میں خود کو پھندا لگا کر خودکشی کرلی تھی اور اپنے آخری خط میں سورج پنچولی پر زندگی تباہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ بھارتی تحقیقاتی ادارے سی بی آئی کے مطابق سورج پنچولی نے پوچھ گچھ کے دوران حقائق چھپائے جبکہ انہوں نے پولی گرافک یا برین میپنگ ٹیسٹ کا حصہ بننے سے بھی انکار کیا۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز
No comments:
Post a Comment