Wednesday, 28 February 2018

طاہرہ رحمٰن امریکا کی پہلی باحجاب نیوز اینکر بن گئیں

https://goo.gl/CKaYFi
امریکی ریاست الینوائے سے تعلق رکھنے والی مسلمان خاتون طاہرہ رحمٰن امریکا کی پہلی باحجاب نیوز اینکر بن گئیں۔



27 سالہ طاہرہ رحمٰن نے لویولا یونیورسٹی آف شکاگو سے صحافت کے شعبے میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہے۔


طاہرہ نے اپنے کیریئر کا آغاز ریڈیو سے کیا جہاں وہ نیوز پڑھا کرتی تھیں، جس کے بعد انہوں نے ٹی وی کی دنیا میں قدم رکھا۔


طاہرہ رحمٰن 2 برس قبل امریکا کے ایک نیوز چینل سی بی ایس سے منسلک ہوئیں جہاں وہ کیمرے کے پیچھے نیوز پروڈیوسر کے فرائض سرانجام دے رہی تھیں۔


بعد ازاں ان کی بہترین کارکردگی کی بناء پر چینل کے مالکان نے ان کی پروموشن کرتے ہوئے انہیں ٹی وی پر حجاب میں براہ راست خبرنامہ پڑھنے کی پیشکش کی۔


جس کے بعد طاہرہ نے صحت کے شعبے میں رپورٹنگ کرکے اس بات کا بھی ثبوت دے دیا کہ حجاب ان کے لیے رکاوٹ کا باعث نہیں بنا۔


طاہرہ رحمٰن کا کہنا ہے کہ انہیں پیشہ ورانہ زندگی کے دوران کئی لوگوں نے حجاب نہ پہننے کا مشورہ دیا جو لوگوں کے مطابق ان کی ترقی میں رکاوٹ بن سکتا تھا، لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔


ان کی والدہ دردانہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کی ترقی سے انتہائی خوش ہیں اور یہ صرف طاہرہ کی نہیں بلکہ پوری کمیونٹی اور خواتین کی فتح ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ برس جینیلا میسی نامی خاتون کینیڈا کی پہلی باحجاب خاتون نیوز اینکر بنی تھیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...