Wednesday, 7 February 2018

)آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ (اے آئی ایم پی ایل بی)نے تین طلاق سے باز رکھنے کیلئے نیا قانون متعارف کرادیا

https://goo.gl/hFqfyu
نئی دہلی (نیو زڈیسک )آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ (اے آئی ایم پی ایل بی)نے تین طلاق سے باز رکھنے کیلئے نیا قانون متعارف کرادیا جس کے مطابق کوئی بھی شخص فی الفور تین طلاق کا مطالبہ نہیں کرسکتا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مسلم لا بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ نکاح نامہ میں تخفیف کی ضرورت اس لئے پیش آئی کیونکہ حکومت پارلیمنٹ میں تین طلاق

کا مطالبہ کرنے والے کو مجرم قرار دینے کا بل منظور کررہی ہے ۔سپریم کورٹ نے گزشتہ سال اگست کے مہینے میں تین طلاق کے قانون کو ختم کردیا تھا اس کے باوجود مسلمانوں میں تین طلاق کا سلسلہ جاری ہے۔ترجمان اے آئی ایم پی ایل بی مولانا خلیل الرحمان سجاد نومانی نے مئوقف برقرار رکھا ہے کہ نیا قانون مسلمانوں کے ذاتی قانون میں مداخلت ہے ۔ اس حوالے سے اے آئی ایم پی ایل بی کو شدید تنقید کا سامنا بھی ہے اس کے باوجود بل کو روکنے کے لئے ہمیں یہ فیصلہ کرنا پڑا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے 9فروری کو حیدرآباد میں بورڈ بیٹھے گا اور اس موضوع پر تفصیلی بحث کی جائے گی ۔
Urdu Khabrain
Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...