https://goo.gl/b2fQpV
جدہ (نیو زڈیسک ) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ امسال پاکستانی عازمین حج کی تعداد ایک لاکھ79 ہزار 210 ہوگی ، سعودی وزیر حج ڈاکٹر محمد صالح سے ملاقات مفید رہی ہے جس میں دوطرفہ حج معاہدے پر دستخط بھی کئے ،غیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہپاکستان میں حالیہ مردم شماری کے مطابقحج کوٹے
کو بڑھا کر 2لاکھ 10 ہزار کر دیا جائے جس پر سعودی وزیر حج نے یقین دلایا کہ درخواست پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا ۔سعودی وزیر حج سے ملاقات کے حوالے سے سردار محمد یوسف کا کہنا تھاکہ پاکستانی عازمین حج کے حوالے سے درخواست کی ہے کہ امسال تمام عازمین کو ریلوے سہولت فراہم کی جائے اگرتمام عازمین کو 2 طرفہ ریلوے سروس کی فراہمی ممکن نہ ہو تو کم ازکم یک طرفہ سہولت ضرور فراہم کی جائے جس پر سعودی وزیر حج نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عازمین حج کو ہرممکن سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی جائیگی ۔ سعودی وزیر حج کو تجویز پیش کی کہ پاکستان میں تمام عازمین کی بائیو میٹرک تصدیق ہونے کی صورت میں مملکت آمد پر انہیں بائیو میٹرک سے استثنی دیا جائے تاکہ امیگریشن میں وقت کی بچت ہو اور عازمین جلد از جلد اپنی منزل کی جانب روانہ ہوسکیں ۔ وزیر مذہبی امور نے حج 2017 کے حوالے سے سعودی عرب کے انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس بہترین انتظامات تھے جس سے عازمین کو کافی سہولت ہو ئی ۔ پاکستانی وفد نے حج 2018 سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دیدی ۔ سعودی وزارت حج کے اہلکاروں نے آئندہ حج انتظامات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا ۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, پاکستان
Wednesday, 7 February 2018
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ امسال پاکستانی عازمین حج کی تعداد
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment