https://goo.gl/fyZWSv
پشاور زلمی نے اداکارہ ماہرہ خان کو پاکستان سپر لیگ کے سیزن تھری کے لیے اپنی ٹیم کا برانڈ ایمبسڈر مقرر کردیا۔
پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے پشاور زلمی فرنچائز کی جانب سے خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں سابق کرکٹرز، سابق چیئرمین بورڈ اور شوبز سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) February 13, 2018
تقریب میں پشاور زلمی کی کٹ کی رونمائی اور آفیشل گیت لانچ کیا گیا جب کہ اس موقع پر پشاور زلمی فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ ماہرہ خان کو فرنچائز کا برانڈ ایمبیسڈر بنانے کا اعلان کیا۔
— Javed Afridi (@JAfridi10) February 13, 2018
ماہرہ خان نے بھی پشاور زلمی کی کٹ پہنے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے اور ٹوئٹ میں فرنچائز کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز
No comments:
Post a Comment