Saturday, 10 February 2018

اگر گلے میں ڈھکن پھنسنے کے بعد جلد طبی امداد حاصل نہ کی جائے توجسم کے اندر موجود مواد اس ننھے سوراخ کو بند کردیتے ہیں

https://goo.gl/C15pof
مرد ہو یا عورت اور بچے، ہر کسی کو روزانہ کام کاج کرتے ہوئے عموماً بال پین کی ضرورت پڑ جاتی ہے لیکن کیا کبھی آپ نے سوچا کہ بال پین پر لگے ڈھکن کے اوپری حصے میں ایک چھوٹا سا سوراخ کیوں ہوتا ہے؟ آپ کو یہ جان کر حیرانی ہو گی کہ یہ سوراخ معمولی شے نہیں کیونکہ یہ آپ کی جان بچانے کے بھی کام آتا ہے۔ یہ 1991ء کی بات ہے

جب بال پین بنانے والی ایک فرانسیسی کمپنی نے اپنے بال پینوں کے ڈھکن میں یہ سوراخ ڈالنا شروع کیے۔اْس وقت کمپنی کا کہنا تھا کہ سوراخ پین کے اندر کے دبائو کو اُس وقت مساوی حالت میں ایسے وقت برقرار رکھتا ہے جب آپ اس پر ڈھکن لگاتے ہیں۔ اسی طرح یہ سوراخ پین سے سیاہی چھلکنے سے بھی روکتے ہیں۔مگر یہ ننھے سوراخ بہت کارآمد ثابت ہوتے ہیں اور زندگیاں بچانے کا کام بھی کرتے ہیں۔اگر کسی پین کا ڈھکن کسی وجہ سے منہ کے اندر جاکر گلے میں پھنس جائے تو یہ ننھا سوراخ آپ کی سانس کی آمد و رفت بحال رکھنے کا ذریعہ بن جاتا ہے، کم از کم کچھ وقت تک کے لیے تاکہ طبی امداد پہنچنے تک آپ زندہ رہ سکیں۔اگر گلے میں ڈھکن پھنسنے کے بعد جلد طبی امداد حاصل نہ کی جائے تو جسم کے اندر موجود مواد اس ننھے سوراخ کو بند کردیتے ہیں۔عام طور پرچھ سے پندرہ سال کے بچوں میں پین کے ڈھکن کو نگلنے کے حادثات پیش آتے ہیں۔صرف امریکا میں ہی 2000 ء سے 2010 ء کے دوران دس ہزار ایسے کیس سامنے آئے جن میں لوگوں نے پین کے ڈھکن کو نگل لیا۔فرانسیسی کمپنی کے اس انقلابی ڈیزائن کے بعد دیگر کمپنیوں نے بھی اس کی اہمیت سمجھتے ہوئے اسے اپنا لیا۔
Urdu Khabrain
Breaking Urdu News, India Urdu News, Islamic News, Latest Urdu News, Online Urdu News, Pakistan Urdu News, Religious News, Tamil Urdu News, Top Urdu News, World Urdu News, اس, امداد, اندر, اگر, بعد, توجسم, جائے, جلد, حاصل, طبی, مواد, موجود, میں, نہ, پھنسنے, ڈھکن, کی, کے, گلے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...