https://goo.gl/UpcN92
سوئٹزرلینڈ میں برف پر کھیلی گئی کرکٹ شائقین کے لئے یادگار بن گئی۔ برفیلی کرکٹ نے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ دیکھنے والوں کو بھی یادگار تجربے سے روشناس کرادیا۔
آئس ہاکی کے بعد اب سجا آئس کرکٹ کا میلہ۔ قلفی جماتی سردی اور برف کی چادر اوڑھے سوئس شہر سینٹ موریٹز میں اکٹھے ہوئے شعیب اختر، شاہد آفریدی اور وریندر سہواگ۔
سہواگ الیون نے گرمی دکھائی اور مقررہ 20 اوورز میں 164 رنز بنا ڈالے۔ آفریدی الیون نے اینٹ کا جواب دیا پتھر سے اور 16 ویں اوور میں ہی ہدف پورا کر دکھایا۔
اٹھارہ سو فٹ کی بلندی پر ہونے والی اس اپنی طرز کی انوکھی کرکٹ کو دیکھنے والوں نے بہت انجوائے کیا۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment