https://goo.gl/oQov1r
اگرچہ سام سنگ اپنے فلیگ شپ اسمارٹ فون گلیکسی ایس نائن اور گلیکسی ایس پلس کو رواں ماہ 25 فروری کو متعارف کرائے گی، تاہم اب اس فون کی تصاویر سامنے آئی ہیں۔
لیک ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیمرے کے نیچے ہی فنگر پرنٹ سینسر دیا گیا ہے۔
اگرچہ یہ خیال پہلے ہی کیا جا رہا تھا کہ فنگر پرنٹ سینسر کیمرے کے نیچے ہی دیا جائے گا، تاہم اب لیک ہونے والی تصاویر سے اس کی تصدیق ہوتی ہے۔
سام سنگ کے ان فلیگ شپ اسمارٹ فون کے حوالے سے اگرچہ زیادہ تر مصدقہ تفصیلات سامنے نہیں آسکیں، تاہم یہ تو واضح ہے کہ سام سنگ نے اس ڈیوائس پر زیادہ توجہ کیمرے پر ہی دی ہے۔
گلیکسی ایس نائن اور ایس نائن پلس کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ اس میں طاقتور کوالکوم اسنیپ ڈراگون 845 پراسیسر اور فیس آئی ڈی کی ٹیکنالوجی کا سام سنگ کا اپنا ورژن ہوگا۔
اگرچہ سام سنگ کے ان فلیگ شپ موبائلز کی قیمت کا بھی اعلان نہیں کیا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کی قیمت ایک ہزار ڈالرز یعنی ایک لاکھ پاکستانی روپے سے زائد ہوگی اور یہی وجہ ہے کہ ایس سیریز کا سب سے مہنگا فون ثابت ہونے والا ہے۔
اطلاعات ہیں کہ گلیکسی ایس نائن اور ایس نائن پلس کو ’بلیک، پرپل، گرے اور کورل بلیو‘ کے کلرز میں متعارف کرایا جائے گا۔
سام سنگ کے ان دونوں موبائلز میں آئی فون ایکس کے ٹکر کے فیچر بھی دیے جانے کا امکان ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی خبر 25 فروری کو ہی سامنے آئے گی۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی
Thursday, 8 February 2018
سام سنگ گلیکسی ایس نائن کی مزید تصاویر سامنے آگئیں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment