https://goo.gl/7H7iRj
پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے ملتان سلطان کا آفیشل سونگ جاری کر دیا گیا۔
ملتان سلطان کا آفیشل سونگ جاری کر دیا گیا جب کہ گانے کے الفاظ ہیں ’’اب باری ہے ملتان کی، ہر بازی سلطان کی ہے‘‘ تاہم اس موقع پر ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک نمائشی میچ بھی کھیلا گیا۔
دوسری جانب ڈائریکٹر آپریشنز وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ لیگ میں ملتان سلطان کے آنے سے مقابلہ سخت ہوگا، جتنے اچھے مقابلے ہوں گے، اتنے ہی اچھے پلیئرز سامنے آئیں گے، ایک ٹیم میں وقار یونس ہیں اور دوسری ٹیم میں میں خود موجود ہوں، اس کا فائدہ مجموعی طور پر کھلاڑیوں کو ہی ہوگا۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment