https://goo.gl/KTL8LV
فیس بک نے اپنے سالانہ فرینڈز ڈے کے موقع پر صارفین کے لیے 'فرینڈز ایوارڈ' کا اعلان کیا ہے۔ ویسے تو عالمی سطح پر اگست کے پہلے اتوار کو دوستی کا عالمی دن منایا جاتا ہے مگر فیس بک نے چار فروری کو اپنا فرینڈز ڈے بنا رکھا ہے جو کہ درحقیقت کمپنی کی اپنی سالگرہ کا دن ہے۔
چار فروری 2004 میں فیس بک کا آغاز مارک زکربرگ نے کیا اور اب وہ 14 سال کی ہوگئی ہے۔
اس موقع پر فیس بک کی جانب سے فرینڈز ایوارڈ نامی فیچر متعارف کرایا ہے جو کہ نیوزفیڈ کے اوپر مختلف ویڈیوز کی شکل میں پیغامات ظاہر کرے گا۔
جب صارف کوئی پیغام یا ویڈیو دیکھ لے گا تو صارف کے پاس خود آپشن ہوگا کہ وہ اپنی پسند کے دوستوں کی فرینڈز ایوارڈ لسٹ مرتب کرے یا کمپنی کی مرضی کے مطابق چھوڑ دے۔
فیس بک کی جانب سے تیار کردہ فرینڈز ایوارڈ لسٹ کسی صارف کی کسی دوست کے ساتھ سرگرمیوں پر مبنی ہوگی جیسے بیسٹی یا گریٹ لیسنر وغیرہ۔
فیس بک کی جانب سے ریمارک ایبل فرینڈشپس کے لیے بھی مختصر ویڈیوز تیار کی جائے گی جبکہ فیس بک کیمرہ میں اس حوالے سے نئے فلٹر بھی دیئے گئے ہیں۔فیس بک نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ وہ لوگوں کی نیوزفیڈ پر وائرل ویڈیوز دکھانے کی تعداد میں کمی کرے گی جبکہ دوستوں اور رشتے داروں کی پوسٹس کو زیادہ ترجیح دے گی۔
اس کا مقصد صارفین کے بامقصد تعلقات کو فروغ دینے میں مدد دینا ہے۔
فیس بک نے دعویٰ کیا کہ 2017 میں 2016 کے مقابلے میں دوستی پر مبنی دوگنا زیادہ پوسٹس ہوئیں جبکہ سالگرہ وغیرہ اس نیٹ ورک کی سرفہرست سرگرمیوں میں سے ایک ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی
No comments:
Post a Comment