https://goo.gl/BxqsJK
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کا شمار دنیا کی بڑی فلم انڈسٹریوں میں ہوتا ہے اور اس سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کو دنیا بھر میں جانا پہچانا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کے بارے میں چھوٹی سی خبر بھی منٹوں میں جنگل میں آگ کی طرح دنیا بھر میں پھیلجاتی ہے۔کئی بار تو شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو خود سے متعلق جھوٹی
خبروں حتیٰ کہ موت کی افواہوں کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔قارئین کے لئے ان بھارتی سپر اسٹارز کی تفصیل پیش کی جا رہی ہے جن کی جھوٹی موت کی خبر نہ صرف میڈیا پر وائرل ہوئی بلکہ موت کی خبر نے خود ان اداکاروں پر بھی سکتا طاری کردیا۔شویتا تیواری بھارتی ڈراموں کی نامور اداکارہ شویتا تیواری (پریرنا) کی بھی حال ہی میں موت کی جھوٹی افواہ وائر ہو گئی تھی، جس سے ان کے شوہر بھی سکتے میں آ گئے تھے تاہم فون پر رابطہ کرنے کے بعد اداکارہ نے اسے جھوٹ پر مبنی قرار دیا۔امیتابھ بچن بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کی ایک بار نہیں بلکہ کئی بار موت کی جھوٹی خبر انٹرنیٹ پر وائرل ہو چکی ہے۔ امیتابھ بچن کئی بار تو اپنی موت کی جھوٹی افواہوں کی وضاحت کر چکے ہیں تاہم اب سپر اسٹار اس قسم کی جھوٹی خبروں پر کسی قسم کا ردعمل نہیں دیتے۔شاہ رخ خان بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی حال ہی میں طیارہ حادثے میں موت کی خبر پوری دنیا میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس کے باعث ان کے مداحوں کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔مادھوری ڈکشٹ بالی ووڈ کی دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ بھی ہارٹ اٹیک کے باعث موت کی جھوٹی خبر بھی میڈیا کی زینت بن چکی ہیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز
Thursday, 15 February 2018
بالی ووڈ اداکار جو موت کی جھوٹی خبروں کا نشانہ بنے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment