Thursday, 15 February 2018

چیف جسٹس نے پنجاب میں پولیس مقابلوں کا نوٹس لے لیا

https://goo.gl/zfuXkr
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے پنجاب میں پولیس مقابلوں کا از خود نوٹس لے لیا ہے جب کہ پاکستان تحریک انصاف نے جعلی مقابلوں کے مقدمے میں فریق بننے کا اعلان کیا ہے۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے آئی جی پنجاب کو حکم دیا کہ ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کریں کہ مقابلوں میں کتنے افراد مارے گئے۔ چیف جسٹس پاکستان نے چیف سیکرٹری سے بھی ایک سال میں ہونے والے پولیس مقابلوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔


سیکرٹری داخلہ نے رپورٹ کے لئے دس روز مانگے تو چیف جسٹس نے 10 روز کی مہلت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی۔


ادھر تحریک انصاف نے پنجاب میں جعلی پولیس مقابلوں پر چیف جسٹس کے نوٹس کا خیر مقدم کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کے ایما پر جعلی پولیس مقابلوں کا ریکارڈ بہت خوفناک ہے، پنجاب میں ایسے پولیس مقابلوں کا کوئی شمار ہی نہیں، صرف قصور میں 137 لوگوں کو جعلی پولیس مقابلوں میں مارا گیا۔


فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان پنجاب میں جعلی پولیس مقابلوں پر عدالتی کاروائی کا مطالبہ کر چکے ہیں، تحریک انصاف جعلی مقابلوں میں مارے جانے والوں کے ساتھ کھڑی ہے اور جعلی مقابلوں کے مقدمہ میں فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, جسٹس, لیا, لے, مقابلوں, میں, نوٹس, نے, پاکستان, پنجاب, پولیس, چیف, کا

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...