Thursday, 15 February 2018

ویرات کوہلی پاکستان میں سنچری نہیں بنا سکتے، مکی آرتھر کا بھارتی میڈیا کو کرارا جواب

https://goo.gl/QJ72Va
مکی آرتھر کے ویرات کوہلی کو چیلنج نے بھارتی میڈیا کو چراغ پا کر دیا۔

قومی ٹیم کے کوچ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ بھارتی کپتان ایک شاندار کرکٹر ہیں لیکن پاکستان کی سرزمین پر میزبان بولر ان کو کبھی سنچری نہیں بنانے دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ اگرچہ کوہلی نے تمام بڑی ٹیموں کیخلاف کھل کر رنز بنائے اور انکی بیٹنگ سے میں بھی لطف اندوز ہوتا ہوں لیکن پاکستانی بولرزانھیں آسانی سے اسکور نہیں کرنے دیں گے۔

مکی آرتھر کا یہ انٹرویو چند روز قبل لیا گیا تھا لیکن بھارتی میڈیا کے سامنے آیا تو طوفان کھڑا ہوگیا۔ مختلف ویب سائٹس نے ویرات کوہلی کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

انھوں نے بھارتی کپتان کی 9ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں کیخلاف سنچریوں،رواں سال آئی سی سی کپتان اور کرکٹر آف دی ایئر سمیت مختلف ریکارڈز کی لمبی فہرست گنواتے ہوئے مکی آرتھر کے جملوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...