Tuesday, 27 February 2018

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر جارحیت, میرواعظ عمر فاروق کی شدید الفاظ میں مذمت

https://goo.gl/1WVGH4
مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما میرواعظ عمر فاروق نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری سرحدی کشیدگی کو اس پورے خطے کی مجموعی صورتحال کیلئے انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ دونوں ممالک کے مابین کشیدہ صورتحال کے خاتمہ کے لئے آگے آئیں.

مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما میرواعظ عمر فاروق کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدی کشیدگی کی وجہ سے سرحدوں پر رہ رہے ہزاروں کی تعداد میں لوگ نقل مکانی پر مجبور ہو رہے ہیں اور سرحدوں پر جاری شدید گولہ باری کی وجہ سے نہ صرف دونوں طرف پار قیمتی جانوں کا زیاں ہو رہا ہے بلکہ سرحدوں پر دہشت کا ماحول پید اہو گیا ہے ، لوگ محفوظ مقامات کا رُخ کررہے ہیں بلکہ دونوں جوہری مملکتوں کے درمیان موجودہ کشیدگی کسی بڑے خطرے کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ گزشتہ سات دہائیوں سے دونوں ہمسایہ جوہری مملکتوں کے درمیان تنائو کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر رہا ہے اور جب تک اس مسئلہ کو یہاں کے عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل نہیں کیا جاتا جاری کشیدہ صورتحال سے چھٹکارا بہت مشکل ہے۔

حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ برصغیر کے ساتھ ساتھ پورے جنوبی ایشیائی خطے کو ممکنہ ایک تباہ کن جنگ سے بچانے اور اس خطے میں رہ رہے کروڑوں عوام کے سیاسی مستقبل کو لاحق خطرات سے بچانے کیلئے آگے آئیں اور مسئلہ کشمیر سمیت دیگر حل طلب مسائل کو حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, اف, الفاظ, بھارتی, جارحیت, شدید, عمر, فاروق, فوج, لائن, مذمت, میرواعظ, میں, پاکستان, پر, کنٹرول, کی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...