Sunday, 4 February 2018

احمد پور شرقیہ آئل ٹینکر سانحے کا مرکزی ملزم گرفتار

https://goo.gl/whpHvz

احمد پور شرقیہ میں نیشنل ہائی وے پر گزشتہ سال جون کے مہینے میں ہونے والے آئل ٹینکر سانحے جس میں 240 افراد جاں بحق ہوئے تھے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے ترجمان نعیم اختر کے مطابق ملزم خالد رضا آئل ٹینکر کمپنی کا مینیجر ہے جو آئل ٹینکر کی کوالٹی، ماڈل اور پیٹرول کی مقدار پر نظر رکھنے کا ذمہ دار تھا۔


احمد پور سانحے کے بعد پولیس نے لکی مروت سے تعلق رکھنے والے خالد رضا کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی جو گرفتاری سے بچنے کے لیے رو پوش ہوگیا تھا۔


خیال رہے کہ بہاولپور کے علاقے احمد پور شرقیہ میں 25 جون کو نیشنل ہائی وے پر آئل ٹینکر کے الٹنے کی وجہ سے ہونے والی آتشزدگی کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 150 سے زائد افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے، تاہم واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 200 سے تجاوز کرچکی ہے۔


وہاڑی کے علاقے میں آئل ٹینکر کو پیش آنے والے حالیہ حادثے کے بعد لوگوں نے ٹینکر سے بہنے والے ڈیزل کو ڈرموں میں بھرنا شروع کیا۔


رپورٹ کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کر شہریوں کو ڈیزل جمع کرنے سے روک دیا۔


عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ناہموار سڑک ہونے کے وجہ سے ڈیزل سے بھرا ٹینکر کھیت میں الٹ گیا تھا۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, آئل, احمد, سانحے, شرقیہ, مرکزی, ملزم, ٹینکر, پاکستان, پور, کا, گرفتار

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...