Sunday, 11 February 2018

لوک ورثہ میں ’انکل سرگم‘ کو خراج تحسین پیش

https://goo.gl/RGqEWV
بچوں اور ماضی کے مقبول ٹی وی کردار ’انکل سرگرم‘ کو اسلام آباد کے لوک ورثہ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔


خیال رہے کہ ’انکل سرگرم‘ کا کردار سب سے پہلے 1976 میں پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر چلنے والے بچوں کے پروگرام ’کلیاں‘ میں پیش کیا گیا۔


بچوں میں مقبول ہونے والے اس کردار کو کالم نگار، اداکار و لکھاری فاروق قیصر نے بنایا، اور انہوں نے خود ہی اس کردار میں اداکاری کی۔


لوک ورثہ میں نہ صرف ’انکل سرگم‘ بلکہ بچوں کے دیگر معروف کرداروں ’ماسی مصیبتے اور رولا‘ کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔


یہ دونوں کردار بھی بچوں کے اسی ہی پروگرام ’کلیاں‘ میں متعارف کرائے گئے تھے۔


’کلیاں‘ کے کرداروں نے لوک ورثہ میں ماضی میں پروگرام میں پیش گئے معروف گانے بھی پیش کیے۔


انکل سرگم نے ساتھی اداکاروں شاطر دہلوی، میاں کنیکشن، بونگا، سنتری بادشاہ اور مقیم کے ساتھ پرفارمنس کرکے ماضی کی یاد کو تازہ کیا۔


اس پروگرام کو خواتین اور بچوں سمیت فیڈرل کالجز کے طلبہ بھی دیکھنے کے لیے پہنچے۔


پروگرام میں ’کلیاں‘ کی ٹیم نے ’طوطے کو چوری ڈالو‘ ’کمزور ہے ترازو‘ اور ’یہ زندگی حسین ہے‘ جیسے گیت بھی گائے۔


فاروق قیصر کا کہنا تھا کہ یہ تمام گانے 4 دہائیاں قبل اس وقت کے حالات پر لکھے گئے تھے، مگر اتفاق سے یہ آج کے حالات پر بھی پورا اترتے ہیں۔


ساتھ ہی انہوں نے بچوں کے لیے ماضی جیسے پروگرامات کی حکومت کی جانب سے فنڈنگ نہ کرنے کا بھی شکوہ کیا۔


لوک ورثہ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر فوزیہ سعید نے فاروق قیصر کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہت سارے اداکاروں کو تربیت دینے سمیت مقبول کردار تخلیق کیے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...