Sunday, 11 February 2018

اب سعودی عرب آنا جانا پاکستانیوں کیلئے کوئی مسئلہ ہی نہیں رہے گا، شاندار اعلان کر دیا گیا

https://goo.gl/MNnrNY
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی آئی اے کا سعودی عرب جانیوالی اپنی پروازوں کی تعداد ہفتہ وار بڑھا کر 60پروازوں تک لے جانے پر غور، سعودی عرب کا روٹ ریونیو کا اہم ذریعہ ، بزنس کیلئے نئے مواقع پیدا ہونگے،ان خیالات کا اظہار سی ای او پی آئی اے مشرف رسول نے ایک ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں کیا ہے۔ مشرف رسول کا کہنا تھا کہ آئی اے کے

پاس سعودی عرب میں اپنی موجودگی بڑھانے کا شاندار منصوبہ ہے جس سے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد60تکلے جائی جائے گی اور بزنس کیلئے نئے مواقع بھی پیداہوں گے۔ سعودی عرب ہمیشہ ہی پی آئی اے کیلئے نہایت اہم رہا جس کی اب تک 55پروازیںہرہفتے سعودی عرب کے چار مقامات پر آتی جاتی ہیں، ہرہفتے 28پروازیں جدہ، 10دمام ، 9مدینہ اور 8ریاض جاتی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ رواں سال کے وسط تک پی آئی اے القسیم کیلئے بھی آپریشن شروع کردے گی جہاں ہرہفتے تین پروازیں اتریں گی جبکہ سعودی عرب کے موجودہ روٹس پر بھی ایک ایک پرواز کا اضافہ کیا جارہاہے ۔
Urdu Khabrain
Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...