https://goo.gl/926wYr
لاہور ( نیوزڈیسک) زینب قتل کیس کی سماعت کیلئے کوٹ لکھپت جیل میں سپیشل سیل بنا دیا گیا ہے جبکہ 174 صفحات پر مشتمل مکمل چالان انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کرا دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس میں چالان انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ مقدمے کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو گی۔دنیا نیوز کے مطابق
زینب قتل کیس کے ملزم عمران کو سخت سیکیورٹی میں انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں لایا گیا۔ پراسیکیوشن نے تفتیش مکمل کر کے 175 صفحات پر مشتمل چالان عدالت میں جمع کرا دیا جس میں ملزم عمران کو قصور وار ٹھہرایا گیا ہے۔چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے زینب سمیت 8 بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کیا جس کے تمام ثبوت موجود ہیں۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم عمران کا ٹرائل جیل میں کیا جائے اور اس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے جس پر عدالت نے پراسیکیوشن کی استدعا منظور کر لی۔عدالت اب مقدمے کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کر کے لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق سات روز میں فیصلہ سنائے گی جبکہ ملزم عمران کے دفاع کیلئے ایڈووکیٹ مہر شکیل کی جانب سے وکالت نامہ جمع کرا دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ پولیس نے زینب کے سفاک قاتل کو 14 روز بعد گرفتار کر لیا تھا۔ ملزم عمران علی کی ڈی این اے سے تصدیق کی گئی، سیریل کلر نے جرم کا اعتراف کیا۔ زینب اور ملزم کے اہلخانہ کا ایک دوسرے کے گھر آنا جانا تھا، ملزم بچی کو اکثر باہر لے جایا کرتا تھا، زینب کے قتل کے بعد قصور میں ہنگاموں کے دوران ملزم پہلے پاکپتن فرار ہوا اور پھر وہاں سے عارف والا چلا گیا تھا۔ ملزم نے پہلی واردات جون 2015 میں کی تھی، زیادتی کے بعد قتل کی جانیوالی بچیوں کی عمر 4 سے 9 سال تھی۔ متاثرہ بچیوں میں تہمینہ، عائشہ، عاصمہ، لائبہ، زینب، کائنات، ایمان فاطمہ اور نور فاطمہ شامل ہیں۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, انسداد, خصوصی, دہشت, دیا, زینب, عدالت, قتل, میں, پاکستان, پیش, چالان, کر, کی, کیس, گردی, گیا
Saturday, 10 February 2018
زینب قتل کیس میں چالان انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کر دیا گیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment