https://goo.gl/REEnNE
استانہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ہر دولہا دلہن کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی شادی کا کیک خوبصورت اور مہنگا ہو لیکن آج تک کسی شادی میں اتنا مہنگا کیک نہ دیکھا گیا ہو گا جتنا قازقستان میں ہونے والی اس شادی میں تھا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ شادی قازقستان کے صدر کے بھتیجے امیر زان سیت زانوف اور کیرات ساتیبدی کی بیٹی اروزان
ساتیبدی کی تھی۔ اور آپ یہ سن کر سکتے میں آ جائیں گے کہ اس شادی میں 1لاکھ 20ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 1کروڑ 98لاکھ روپے) مالیت کا کیک کاٹا گیا۔ یہ کیک 13فٹ بلند تھا اور روس کے ماہر شیف رینات اگزاموف نے تیار کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق یہ کیک ایک قلعے کی شکل کا بنایا گیا تھا جس میں مخروطی دروازے، بالکونیاں، چلمنیں و دیگر چیزیں بنائی گئی تھیں۔ اس میں دولہا دلہن کے مجسمے بھی بنائے گئے ہیں جو ایک بالکونی میں کھڑے ہوتے ہیں اور ایک بگھی بھی بنائی گئی تھی جسے دو گھوڑے کھینچ رہے ہوتے ہیں۔اس پورے کیک کا وزن ڈیڑھ ٹن تھا۔ رپورٹ کے مطابق اس شادی میں ملک بھر کی اعلیٰ ترین شخصیات نے شرکت کی۔



Urdu Khabrain
Breaking Urdu News, India Urdu News, Islamic News, Latest Urdu News, Online Urdu News, Pakistan Urdu News, Religious News, Tamil Urdu News, Top Urdu News, World Urdu News, آپ, اندازوں, بنایا, تاریخ, ترین, تمام, جواب, دنیا, روپے, زیادہ, سے, شادی, موقع, مہنگا, پر, کئی, کا, کتنے, کروڑ, کی, کیک, کے, گیا, یہ
Saturday, 10 February 2018
شادی کے موقع پر دنیا کی تاریخ کا مہنگا ترین کیک، یہ کیک کتنے کروڑ روپے سے بنایا گیا؟ جواب آپ کے تمام اندازوں سے کئی زیادہ
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment