https://goo.gl/2VznQA
جنوبی افریقا کے صدر جیکب زوما نے کرپشن الزامات کے بعد پارٹی کے شدید دباؤ پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
افریقن نیشنل کانگریس پارٹی سے تعلق رکھنے والے صدر جیکب زوما مطمئن انداز میں میڈیا کے سامنے آئے اور اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا۔
جیکب زوما نے کہا کہ ان کی جماعت کی ایگزیکٹو کمیٹی میں تقسیم اور غم وغصے نے انہیں صدارت سے استعفیٰ دینے پر مجبور کیا جس کے بعد فیصلہ کیا کہ عہدے سے استعفیٰ دے دوں۔
انہوں نے کہا کہ میں پارٹی قیادت کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتا، جس جماعت کے ساتھ عمر بھر وابستہ رہا اور ہمیشہ اصولوں کا پابند رہا، اس کے ساتھ آئندہ بھی رہ کر جنوبی افریقا کے عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔
خیال رہے کہ حکمراں جماعت کے سربراہ سرل رامافوسا نے 13 فروری کو صدر زوما کی رہائشگاہ پر طویل ملاقات کی تھی جس کے بعد پارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے انہیں عہدہ چھوڑنے کے لئے دو روز کی مہلت دی گئی تھی۔
جیکب زوما 2009 میں مسند اقتدار سنبھالنے کے بعد دو مرتبہ منتخب ہوئے جن کی صدارت کی مدت آئندہ سال مکمل ہونا تھی۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
Thursday, 15 February 2018
جنوبی افریقا کے صدر جیکب زوما نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment