Thursday, 15 February 2018

باغیوں کے ہاتھوں ترکی کافوجی ہیلی کاپٹرتباہ ۔۔۔ترک صدرنےبڑی دھمکی دیدی

https://goo.gl/sti9mT
دمشق(ویب ڈیسک) شامی علاقے عفرین میں کرد باغیوں نے ترک لڑاکا ہیلی کاپٹر مار گرایا، جس کے نتیجے میں 2 فوجی جاں بحق ہوگئے۔شامی میڈیا رپورٹ کے مطابق شامی فورسز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ عفرین میں الصبح کرد باغیوں اور ترک فورسز میں شدید جھڑپ ہوئی،دوران جھڑپ شامی فورسز نے راکٹ فائر کرکے ترک فورسز کا ایک

لڑاکا طیارہ مار گرایا،جس کے نتئجے میں 2ترک فوجی جاں بحق ہو گئے۔پیر کو ترک صدر رجب طیب اردگان نے اس افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں اور ہم ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سمیت ہر طرح کے نقصانات اٹھانے کیلئے تیار ہیں،ترک جنوبی صوبے ہاتے کے قریب سرحدی علاقے میں کرد باغیوں نے خود کار ہتھیاروں کے ذریعے ترک فوجی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا جس کی انہیں بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔دوسری جانب ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے بھی اس افسوسناک واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شمالی شام میں ترک فوج اور کرد باغیوں کے مابین شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
Urdu Khabrain
Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...