https://goo.gl/fv7cM1
سعودی عرب کی الحرمین الشریفین کے امور کی ذمے دار جنرل پریزیڈینسی نے مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں خاص افراد کے لیے عبادت کی غرض سے 3 جگہیں مختص کردی ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسجد الحرام میں 3 قسم کے معذورین کے لیے نماز کی تین جگہیں مختص کی گئی ہیں،
ایک جگہ قوتِ سماعت سے محروم افراد، ایک بصارت میں کمی یا بینائی سے محروم افراد اور ایک جسمانی معذور افراد کے لیے مختص کی گئی ہے۔
جسمانی معذور افراد کو پورا ہفتہ اور 24 گھنٹے عبادت کے لیے مختص جگہ تک رسائی حاصل ہوگی۔
البتہ قوت سماعت سے محروم افراد کے لیے مختص جگہ صرف جمعہ کی صبح سے کھلی ہوگی۔
پریزیڈینسی کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے حال ہی میں اس منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا مقصد اللہ کے خاص ان مہمانوں کو مناسک حج اور نمازوں کی باسہولت اور آسانی سے ادائی کے لیے بہتر خدمت مہیا کرنا ہے اور ہم ان خاص افراد کو درکار تمام ضروری خدمات مہیا کریں گے۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
No comments:
Post a Comment