Thursday, 15 February 2018

آبپاشی کا نظام تیار کرنے والا 14 سالہ سائنسدان

https://goo.gl/zCSH5H
بچے عموماً الیکٹرانک کھلونوں میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں اور ان سے کھیلنا پسند کرتے ہیں۔ ایسے ہی ایک بچے کے شوق نے اسے نہایت کم عمری میں سائنس دان بنا دیا۔

ابوظہبی کے ایک اسکول میں زیر تعلیم 14 سالہ محمد فیضان تبسم نے جو کلاس 9 کا طالبعلم ہے، دبئی میں منعقد ہونے والے پروگرام ’انوویٹر 2018‘ میں اپنی تخلیق پیش کر کے سب کو دنگ کردیا۔

اس ننھے طالبعلم نے کچھ اور نہیں بلکہ نہایت انوکھا روبوٹک پروجیکٹ تخلیق کیا تھا۔

اس پروگرام میں فیضان نے خودکار پائیدار آبپاشی کا پروجیکٹ پیش کیا۔ یہ سسٹم ہوا سے نمی لے کر انہیں پودوں کی افزائش کے لیے استعمال کرتا ہے۔ یہ سسٹم ان ڈور پودوں اور گھروں میں بنے گارڈنز کے لیے بہترین سمجھا جارہا ہے۔

فیضان کا کہنا ہے کہ اس پروجیکٹ کا آئیڈیا اسے اس وقت آیا جب ایک روز وہ شدید گرمی اور حبس کے دن ایئر کنڈیشنڈ گاڑی میں سفر کر رہا تھا۔ اس نے دیکھا کہ گاڑی کے شیشوں پر نمی آگئی ہے۔

اس نے سوچا کہ اس نمی کو کسی مفید کام میں استعمال کیا جاسکتا ہے تب ہی اسے ذہن میں خود کار آبپاشی نظام تخلیق کرنے کا خیال سوجھا۔

فیضان کا کہنا تھا کہ ابو ظہبی کی فضا بے حد رطوبت زدہ ہے ایسے میں اس کا پروجیکٹ نہایت کامیابی کے ساتھ کام کرسکتا ہے۔

یہ پروجیکٹ پانی کو ضائع کیے بغیر نہایت احتیاط سے پودوں کو فراہم کرتا ہے جبکہ اس سے پانی کے ذخائر محفوظ رہیں گے اور پودوں کو پانی دیے جانے کے وقت پانی کے زیاں سے بھی بچا جا سکے گا
Urdu Khabrain
14, Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, آبپاشی, تیار, سائنس و ٹیکنالوجی, سائنسدان, سالہ, نظام, والا, کا, کرنے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...