Friday, 9 February 2018

یہ کشمیری لڑکا میرا تیز ترین گیند کرانے کا ریکارڈ توڑ سکتا ہے شعیب اختر نے کشمیری بائولر بارے بڑا دعویٰ کر دیا، یہ بائولرکون ہے؟ جان کر آپ بھی فخر محسوس کریں گے

https://goo.gl/3r1y4x
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)دنیائے کرکٹ میں تیز ترین گیند کرانے کا ریکارڈ شعیب اختر کے پاس ہے اور اب انہوں نے اپنا ریکارڈ ٹوٹنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے اس بائولر کا نام بھی بتا دیا ہے جو ان کا ریکارڈ توڑ سکتا ہے۔ شعیب اختر نے کشمیر سے تعلق رکھنے والے سلمان ارشاد سے متعلق کہا ہے کہ یہ بائولر ایسا ہے جو ان کا کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین گیند

کرانے کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں ۔ سلمان ارشاد سے متعلق بتایا جاتا ہے کہ وہ اب تک 92 میل فی گھنٹہ کیرفتار سے گیند کروا چکے ہیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ اگر سلمان ارشاد 92میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ابھی گیند کرا رہے ہیں تو کل 97میل فی گھنٹہ کی رفتاراور پھر 100میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرانے کی صلاحیت حاصل کر سکتے ہیں۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ان کا ریکارڈ اگر کوئی کشمیری توڑے تو یہ ان کیلئے خوشی کی بات ہو گی ۔ اس موقع پر شعیب اختر نے سلمان ارشاد کی ٹریننگ خود کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...