Monday, 5 February 2018

' میرا میری بیوی ہے، آج بھی اتنا ہی پیار کرتا ہوں'

https://goo.gl/rUhSsY

میرا کے کیس میں ایک اہم موڑ سامنے آیا ہے، اسکینڈل کوئین ادکارہ میرا کے شوہر ہونے کے دعوی دار عتیق الرحمان نے کیس میں نو سال بعد اپنی شہادت قلمبند کرا دی، کہتے ہیں کہ میرا میری بیوی ہے آج بھی اتنا ہی پیار کرتا ہوں۔



فیملی عدالت کے روبرو عتیق الرحمان نے اپنی تحریری شہادت قلمبند کراتے ہوئے کہا کہ ادکارہ میرا سے آج بھی اتنا ہی پیار کرتا ہوں، میرا سے نکاح گواہان کی موجودگی میں ہوا، ادکارہ میرا سے نکاح باقاعدہ یونین کونسل مکہ کالونی میں رجسٹرڈ ہے۔


فلمسٹار میرا کے متعلق عدالت کو عتیق الرحمان نے مزید بتایا کہ میرا کو شادی کے بعد ڈیفنس میں بنگلہ بھی گفٹ کیا تھا۔عتیق الرحمان نے تمام کاغذات کی کاپیاں عدالت میں جمع کروا دی۔


عدالت نے عتیق الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فروری کے آخر تک کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا۔ فیملی جج بابر ندیم نے دونوں پارٹیوں کے وکلاء کو بحث کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت مزید دو روز تک ملتوی کر دی۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...