https://goo.gl/LMAqjX
لاہور (نیوز ڈیسک) میانوالی شہر کی نامور شخصیت اور ریٹائرڈ پروفیسر منور علی ملک اپنی ایک خصوصی تحریر میں لکھتے ہیں ۔داؤدخیل شہر کے جنوب میں ، میاں کھچی کے قبرستان کے قریب ایک چھوٹا سامیدان تھا جہاں قیام پاکستان سے قبل ہندو اپنے مرنے والوں کی لاشیں جلایا کرتے تھے-ہندو مذھب کا رواج یہ ہے کہ مردے کو د فنا نے کی بجائے اسکی
لاش کو جلا کر راکھ دریائے گنگا میں بہا دی جاتی ہے- بھارت میں آج بھی یہی رواج ہے۔ ہم نے وہ منظراپنی آنکھوں سے تو نہیں دیکھا کیونکہ جب ھم نے ہوش سنبھالا تو ہندو پاکستان چھوڑ کر جا رہے تھے– شہر کے باقی لوگوں نے یہ منظر بارہا دیکھا تھا- مردے جلانے کی جگہ کو چہانڑیاں کہتے تھے- ھندی اور اردو میں اسے شمشان گھاٹ کہتے ہیں ۔ بزرگ بتاتے تھے کہ لکڑیوں کا ایک ڈھیر بنا کر اس کے اوپر میت کو لٹا دیتے تھے-لکڑیوں کے اس چوکور ڈھیر کو ارتھی کہتے تھے – میت کے اوپر اتنی ہی اور لکڑیاں ڈال کر ان پر گھی یا تیل چھڑکنے کے بعد لکڑیوں کو آگ لگا دیتے تھے- پھر مرنے والے کے خاندان کے لوگ اور ان کے دوست ، رشتہ دار ایک دائرے میں ارتھی کے گرد کھڑے ھوکر اپنےکچھ مذھبی منتر دعائیں وغیرہ پڑھتے تھے ۔ آگ میں جلتی ہوئی لاش کا سر ایک دھماکے سے پھٹتا اور کچھ دیر بعد لاش راکھ کا ڈھیر بن جاتی یہ راکھ ٹھنڈی ہونے پر ایک بوری یا گٹھڑی میں محفوظ کر لی جاتی تھی جب کبھی کوئی دلی یا اسکے قرب و جوار میں جاتا تو یہ راکھ کی گٹھڑی اسکے سپرد کی جاتی تاکہ وہ اسے دریائے گنگا میں بہا دے ۔ ہندؤوں کا عقیدہ ہے کہراکھ دریائے گنگا میں بہانے سے مردے کی بخشش ہو جاتی ہے ۔ ھم نے تو صرف
چہانڑیاں والا میدان ھی دیکھا – باقی باتیں بزرگوں سے سنی ھوئی لکھ دی ہیں – ایک بات یہ تھی کہ رات کے وقت لوگ چہانڑیاں کے قریب جانے سے ڈرتے تھے- کہتے تھے یہاں رات کو بھوتوں کا بسیرا ہوتا ہے۔ آج کل وہاں ایک ٹیوب ویل ھے اور چاروں طرف فصلیں لہلہا رہی ہیں۔
Urdu Khabrain
Breaking Urdu News, India Urdu News, Islamic News, Latest Urdu News, Online Urdu News, Pakistan Urdu News, Religious News, Tamil Urdu News, Top Urdu News, World Urdu News, اسکے, اوازیں, اگ, تو, جب, جلاتے, سر, سے, طرح, مردے, میں, کس, کو, کی, ہندواپنے, ہیں
Monday, 5 February 2018
جب ہندواپنے مردے کو آگ میں جلاتے ہیں تو اسکے سر سے کس طرح کی آوازیں نکلتی ہیں ؟ پڑھیے ہند وانہ رسم ورواج بارے ایک ڈرادینے والی خبر
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment