https://goo.gl/uuuFb5
فواد عالم کی شاندار فتح گر اننگز کی بدولت کراچی وائٹس نے ریجنل ون ڈے کپ کے فائنل میں اسلام آباد کو شکست دے کر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں اسلام آباد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جسے بلے بازوں نے درست ثابت کرتے ہوئے اسکور بورڈ پر 348 رنز کا مجموعہ سجایا۔
بابر اعظم نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 105 رنز بنائے جبکہ شاہد یوسف نے 74 گیندوں پر 96 اور شان مسعود نے 51 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں کراچی وائٹس کی ٹیم جلد ہی اوپنرز خرم منظور اور اسد شفیق سے محروم ہو گئی جس کے بعد فواد عالم اور اکبر الرحمان نے تیسری وکٹ کیلئے 96 رنز جوڑ کر ابتدائی نقصان کا ازالہ کرنے کی کوشش کی لیکن کراچی وائٹس کی ٹیم کو اس وقت دھچکا لگا جب 41 رنز بنانے والے اکبر کے بعد فیصل اقبال بھی صرف چار رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
149 رنز پر چار وکٹیں گرنے کے بعد فواد کا ساتھ دینے دانش عزیز آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے ذمے دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 192 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو فتح کی دہلیز تک پہنچا دیا۔
فواد عالم ہدف تک رسائی سے چند رنز قبل 149 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹے لیکن ان کے آؤٹ ہونے کے باوجود کراچی وائٹس نے تین گیند قبل ہی ہدف حاصل کر کے ریجنل ون ڈے کپ کا چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا، دانش عزیز نے 65 گیندوں پر چھ چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 86 رنز کی اننگز کھیلی۔
فواد عالم کو شاندار بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
Urdu Khabrain
Thursday, 15 February 2018
فواد کی شاندار کارکردگی، کراچی وائٹس ریجنل ون ڈے کپ کی چیمپیئن
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment