Thursday, 22 February 2018

اب ہاتھوں کی حرکات سے موبائل فون چارج کرنا ممکن

https://goo.gl/2edBDc
نیویارک: چینی اکیڈمی برائے سائنسس اور یونیورسٹی آف بفلیو امریکہ کے ماہرین نے مشترکہ طور پر ایک ایسا آلہ تیار کیا ہے جس کے ذریعے آپ جسمانی حرکات وسکنات سے فون جارچ کرسکیں گے۔اس ٹیم نے ایک ٹرائبوالیکٹرک جنریٹر بنایا ہے جو چھوٹی دھاتی ٹکیوں کی شکل میں ہے اور انگلی خم کرنے جیسی سادہ حرکات سے بھی بجلی تیار کرتا ہے۔
اس نظام میں استعمال ہونے والی چھوٹی ٹکیہ ٹرائبوالیکٹرک افیکٹ پر کام کرتی ہے جو رگڑ سے بھی بجلی بناسکتی ہیں۔ انجینیئروں کے مطابق برق سکونی (اسٹیٹک الیکٹرسٹی) بھی ایک طرح سے ٹرائبوالیکٹرک قوت ہوتی ہے۔چینی اور امریکی ماہرین نے سونے اور پولی ڈائی میتھائل سائلوکسین (پی ڈی ایم ایس) کی مدد سے دو باریک پرتیں تیارکرکے انہیں ایک ساتھ رکھا ہے۔ جب سونے کے باریک ورق کو کھینچا جاتا ہے تو وہ اپنی جگہ واپس تو آجاتا ہے لیکن اس پر باریک ابھار بن جاتے ہیں۔ جب اسے دوبارہ موڑا جاتا ہے تو سونے کی پتری اور پی ڈی ایم ایس میں رگڑ پیدا ہوتی ہے جس سے بجلی کی ہلکی مقدار پیدا ہوتی ہے۔چینی اکیڈمی آف سائنسس کے ماہر ڈاکٹر یون ژو کہتے ہیں، ’ سونے کی پتری میں الیکٹران آگے اور پیچھے کی جانب حرکت کرتے ہیں۔ دونوں مٹیریلز کے درمیان رگڑ جتنی ذیادہ ہوگی اتنی ہی توانائی پیدا ہوگی۔اس کا ابتدائی نمونہ ڈیڑھ سینٹی میٹر لمبا اور ایک سینٹی میٹر چوڑا ہے اور بہت کامیابی سے 124 وولٹ تک بجلی دیتا ہے۔ یہ ذیادہ سے ذیادہ 10 مائیکروایمپیئر کے حساب سے 0.22 ملی واٹ فی مربع سینٹی میٹر پیدا کرسکتا ہے۔ یہ توانائی کسی فون کو چارج کرنے کے لیے بہت کافی ہے خواہ وہ کوئی بہت اعلیٰ اسمارٹ فون ہی کیوں نہ ہوا۔

تجرباتی طور پر انجینیئروں نے اس سے ایک وقت میں 48 ایل ای ڈی روشنیاں جلائی ہیں۔اچھی بات یہ ہے کہ اس ٹرائبو الیکٹرک جنریٹر کی تیاری بہت کم خرچ ہے اور اس بنا پر چھوٹا جنریٹر آسانی سے تیار کیاجاسکتا ہے۔تحقیقی رپورٹ کے ایک اور مصنف جیاکیانگ گین نے کہا ہے کہ چھوٹے آلات کی چارجنگ ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے اور ہر جگہ تار سے جڑ کر انہیں چارج کرنا پڑتا ہے۔ لیکن انسانی جسم کی قوت سے بجلی بناکر دستی آلات چارج کیے جاسکتے ہیں۔اس اہم شے کی تفصیلات ایک تحقیقی جرنل نینو انرجی میں شائع ہوئی ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...