https://goo.gl/hBrrz3
پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا کی افتتاحی تقریب کا آغاز ہوگیا ہے جس کے دوران پاکستانی گلوکار شہزاد رائے، عابدہ پروین اور علی ظفر نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔
چھکے، چوکے اور وکٹیں گرتے دیکھنے کیلیے بیتاب شائقین کا انتظارختم ہوا، پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز آج دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، افتتاحی تقریب میں موسیقی کا تڑکا لگایا جائے گا، عابدہ پروین،علی ظفر،شہزاد رائے اور امریکی گلوکار جیسن ڈیرولو اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔
پاکستان کے ثقافتی رنگ بھی نمایاں کئے جائیں گے، آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا جائے گا، افتتاحی تقریب کے بعد پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے ایونٹ کا پہلا میچ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment