https://goo.gl/VMnBdR
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ نے درآمد شدہ گاڑیوں کی پرانی اسکیم کو بحال کردیا،، ایف بی آر کو کراچی پورٹ پر روکی گئی 10 ہزار گاڑیاں چھوڑنے کی اجازت دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے درآمد شدہ گاڑیوں سے متعلق پرانی پالیسی کو بحال کرنے کی منظوری دے دی ہے. کابینہ نے اکتوبر دوہزار سترہ میں جاری کیا گیاایس آراو معطل کردیا ہے اور درآمدی گاڑیوں کی ڈیوٹیز اور ٹیکسز پاکستان میں ادا کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو گفٹ اسکیم کے تحت گاڑیاں بھیجنے کی پالیسی بحال کردی گئی ہے،اوور سیزز پاکستانی ٹرانسفر اسکیم کے تحت بھی گاڑیاں پاکستان بھیج سکیں گے،، گاڑیوں پر کسٹمز اور ڈیوٹیز پاکستان میں ہی ادا کرنا ہوں گی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی پہلے ہی اس فیصلے کی منظوری دے چکی ہے جس کی وفاقی کابینہ نے توثیق کی،ایف بی آر کو کراچی پورٹ پر روکی گئیں دس ہزار گاڑیاں چھوڑنے کا حکم بھی جاری دیاگیا ہے. فیصلے سے درآمدی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے،دوسری جانب گزشتہ چار ماہ سے معطل کاروباری سرگرمیاں بھی بحال ہوچکی ہیں۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس
Thursday, 22 February 2018
درآمد شدہ گاڑیوں کی کونسی سکیم بحال کر دی ہے جان کر حیران ہو جائیں گے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment