Thursday, 22 February 2018

کیا آپ جانتے ہیں کہ ویرات کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کے والد کون ہیں؟ جان کر آپ کو بھی حیرت کا جھٹکا ضرور لگے گا

https://goo.gl/iSfvBo
ممبئی (آن لائن) بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ انوشکا شرما کے والد اجے کمار شرما نے اپنے داماد ویرات کوہلی کو شاعری کی کتاب کا تحفہ دے دیا اور صرف یہی نہیں بلکہ اس پر مصنفہ سے خصوصی طور پر آٹوگراف بھی لیا۔ حال ہی میں انوشکا کے والد نے تیجسوانی دیویا نائک کی کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکت کی اور اپنے داماد ویرات کے لیے اسموک اور وسکی نامی کتاب خریدی۔یہ تیجسوانی دیویا کی ایک شاعری کی کتاب ہے جس میں 42 نظمیں شامل ہیں، جو رشتوں پر مبنی ہیں۔انوشکا کے والد نےخاص طور پر ویرات کو تحفہ دینے کے لیے تیجسوانی دیویا نائک سے ان کی شاعری کی کتاب پر آٹوگراف بھی لیا۔ یاد رہے کہ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی گذشتہ برس دسمبر میں اٹلی کے شہر میلان میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ اپنی شادی کے موقع پر انوشکا اور ویرات نے تمام مہمانوں کو معروف شاعر رومی کی ایک کتاب تحفے میں دی تھی جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ دونوں کو شاعری سے لگا ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...