Wednesday, 7 February 2018

ایک ملک کے  وزیراعظم ٹینس کے بھی ماہر نکلے

https://goo.gl/PkrZtA
کینیڈین وزیراعظم ہرفن مولا نے شاندار ٹینس کھیل کر لوگوں کو حیران کردیا۔ جسٹم ٹروڈو ٹینس کھیلتے ہوئے لوگوں میں گھل مل بھی گئے۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا ایک اور دل لبھانے والا انداز سامنے آگیا، جب وہ ٹینس کھیلتے ہوئے لوگوں میں گھل مل گئے۔


ٹروڈو نے حال ہی میں ایک پبلک میٹنگ سے قبل ننھے ریکٹ سے جسٹن نے ٹینس کھیلا اور ایسے شاٹ لگائے کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔


صرف یہی نہیں بعدازاں جسٹن عوام سے گھل مل گئے۔ پینتالیس سالہ جسٹن ٹروڈو کواگر ہر فن مولا کہا جائے تو غلط نہ ہو گا کیونکہ وزیر اعظم کی کرسی سنبھالتے ہی انہوں نے نرالے انداز سے سب کو اپنا دیوانہ بنا لیا ہے۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...