https://goo.gl/7FF9Cw
پاکستان نے سب کیلئے غربت کے خاتمے اور سماجی ترقی کے حصول میں عالمی تعاون پر زوردیا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے نیو یارک میں سماجی ترقی کیلئے کمیشن کے 56 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم حقیقی اور پرعزم سماجی اور اقتصادی پالیسیوں کے ذریعے غربت کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔
ملیحہ لودھی نے کہاکہ عالمی سطح پر غربت میں کمی کے لئے مربوط پیشرفت کے باوجود ملکوں کے درمیان اورملکوں کے اندر نمایاں اختلافات موجود ہیں۔ پاکستانی مندوب نے کہاکہ سماجی امتیاز اور مذہب، صنف اور نسل کی بنیادوں پر لا تعلقی پائیدار ترقی کے لئے عالمی اقدامات میں رکاوٹ ہیں۔
ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ مشترکہ معاشی اورترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے جنوبی ایشیا میں تعاون کی ایک مثال ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنے عوام کو غربت سے نکالنے کیلئے عوام پہلی ترجیح جیسی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, اقوا, ترقی, تعاون, خاتمےتمام, زور, سماجی, عالمی, غربت, م, متحدہ, ممالک, پاکستان, پر, کا, کی, کیلئے, کے
No comments:
Post a Comment