Tuesday, 6 February 2018

38 سالہ خاتون نے 23 سالہ لڑکے سے محبت کی شادی کرنے کے لیے اس کے گھر والوں کو 5 کروڑ جہیز میں دیے

https://goo.gl/Fe86iM
اگر کبھی کوئی آپ سے یہ کہے کہ پیسہ زندگی میں سب سے زیادہ اہم نہیں ہوتا کیونکہ آپ اس سے محبت، خوشی یا وفاداری نہیں خرید سکتے تو آپ اس شخص کو چین میں ہونے والی اپنی نوعیت کی اس عجیب شادی کا حوالہ دینا مت بھولیے گا۔ آپ بھلے پیسوں سے اپنی محبت نہیں خرید سکتے لیکن اس سے آپ اپنی پسند کے کسی شخص سے شادی ضرور کر سکتے ہیں۔

چین میں ہینان صوبے کی ایک خاتون نے 5 ملین یوان (5 کروڑ سے زائد رقم) اپنی پسند کے لڑکے سے شادی کرنے کے لیے ادا کی ہے۔ آپ یقیناً حیران ہوں گے کہ آخر ایسی کیا وجہ ہے کہ اتنی بڑی رقم کی ادائیگی کی گئی اور وہ بھی خاتون کی طرف سے۔ بات دراصل یہ ہے کہ خاتون کی عمر38 سال جبکہ لڑکے کی عمر 23 سال ہے۔ یہ دلہا اپنی دلہن سے پورے پندرہ برس چھوٹا ہے۔ اس کے علاوہ اس خاتون کا ایک چودہ سالہ بیٹا بھی ہے۔ چونکہ لڑکے کے والدین اس شادی کے لیے رضامند نہیں تھے تو اس نے انہیں جہیز کی پیشکش کی جو کہ اتنی زیادہ تھی کہ وہ فوراً اس شادی پر رضامند ہو گئے اور اسے اپنی بہو تسلیم کر لیا۔ ایپل ڈیلی نے جوڑے کی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں اسے انہیں ایک سرخ رنگ کی اسپورٹس کار میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ مزید یہ کہ دلہن نے اپنی امارت کا اظہار کرنے کے لیے سونے کے ہار، بالیاں اور بریسلٹ وغیرہ پہنے ہوئے ہیں۔ یہ شادی شنگھائی شہر میں 10 جنوری کو منعقد ہوئی۔ -->
Urdu Khabrain
23, 38, 5, Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting News, World Interesting News, اس, جہیز, خاتون, دیے, سالہ, سے, شادی, عجیب و غریب, لڑکے, لیے, محبت, میں, نے, والوں, کرنے, کروڑ, کو, کی, کے, گھر

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...