Tuesday, 6 February 2018

امریکی اسٹاک مارکیٹ 6 سالوں کی کم ترین سطح پر

https://goo.gl/L2tpuj
امریکی اسٹاک مارکیٹ زیادہ شرح سود کے تحفظات کے باعث شیئرز کی فروخت سے چھ سالوں کی کم ترین سطح پرگر گئی ہے۔


ڈوجونز کے صنعتی اوسط انڈیکس میں 1,175پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 24,345.75 پر بند ہوئی۔وائٹ ہاؤس نے سرمایہ کاروں کو یقین دہانی کروائی ہے کہ اس کی توجہ طویل مدتی اقتصادی اشاریوں پر مرکوز ہیں جو کہ اب تک مضبوط ہیں۔


ڈوجونز میں آنے والی کمی 2011کےبعد سے فیصد کے حساب سے سب سے بڑی کمی ہے۔ امریکی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے رجحان کا اثر برطانیہ کی اسٹاک مارکیٹ میں بھی دیکھاگیا ہے جہاں ایف ٹی ایس ای انڈیکس میں 108پوائنٹس یا1.46فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔


آج منگل کو امریکی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کااثر ایشیائی مارکیٹوں پر بھی پڑا ہے جہاں جاپان کی اسٹاک مارکیٹ میں 225پوائنٹس یا 4.8فیصد کمی ہوئی جوکہ بعد میں کچھ بہتر ہوگئی۔


جبکہ آسٹریلیا کی بھی اسٹاک مارکیٹ ایس پی ،اے ایس ایکس 200پوائنٹس یا 2.7فیصد کمی ہوئی ہے۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...