Tuesday, 6 February 2018

ایران: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک عالیشان کانفرنس کا اہتمام

https://goo.gl/pvA8US
دنیا بھر کی طرح ایران میں بھی یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا گیا، ایران کے اہم شہروں میں پوسٹرز اور بینرز لگاکر مظلوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو اجاگر کیا گیا۔


یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر دنیا بھر میں بھارتی مظالم کو آشکار کیا گیا، ایران کے اکثر شہروں میں مقیم پاکستانی اور ایرانی شہریوں نے بھارت کے مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کیلئے مظاہرے اور تقریبات کا اہتمام کیا گیا، جبکہ بڑے شاہراہوں پر پینافلیکس لگا کر بھارتی مظالم کی مذمت کی گئی۔


خبر رساں ادارے کے مطابق، کانفرنس میں پاکستان کے ساتھ ساتھ ایرانی عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جنہیں مقبوضہ کشمیر کے تاریخی پس منظر، بھارتی مظالم اور اس زمرے میں پاکستان کے موقف کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا۔

تلاوت قرآن پاک سے آغاز ہونے والی اس باوقار تقریب میں مختلف مقررین نے مسئلہ کشمیر پر اپنا اظہار خیال کیا۔ خصوصاً پاکستان کے قونصل جنرل عرفان محمود بخاری نے نہایت عمدگی اور تفصیل سے مسئلہ کشمیر پر روشنی ڈالی۔


علاوہ از ایں، ایرانی عوام کی سہولت کے لئے قونصل جنرل پاکستان کی تقریر ساتھ ساتھ فارسی زبان میں بھی ترجمہ کی گئی۔


واضح رہے کہ تقریب کے اہتمام میں کونسل آف آرٹ صوبہ خراسان رضوی نے بھی بھرپور تعاون کیا۔


کونسل آف آرٹ خراسان رضوی کے سربراہ میثم مرادی بیناباج کا اس موقع پر کہنا تھا کہ انقلاب اسلامی ایران نے ہمیشہ سے مظلومین جہان کی دادرسی کی ہے اور مستقبل میں بھی اپنے آرمانوں پر استقامت کیساتھ عمل پیرا کریگا۔


انہوں نے عندیہ دیا کہ ایرانی عوام ہنرمندوں کی میٹھی زبان کے توسط سے کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی آواز دنیا تک پہنچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریگی۔


اس کے علاوہ ایرانی پارلیمنٹ کے سابق رکن ڈاکٹر قاسم جعفری نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور مسلمان عالم کے اتحاد اور اتفاق پر زور دیتے ہوئے کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیا۔


سیمینار کے اختتام پر قونصلر جنرل عرفان محمود بخاری نے ترکی اور عراقی سفارتکاروں سمیت پاکستان اور ایران کے مختلف اہم شخصیات کے نمائندوں میں اعزازی شیلڈ پیش کیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...