Monday, 19 February 2018

انوشکا شرما آج کل ورون دھون کے ساتھ فلم’’سوئی دھاگہ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں

https://goo.gl/3Xpw2n
ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنی ایک تصویر کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئیں۔کچھ عرصہ قبل بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی نامور اداکارہ انوشکا شرما ان دنوں اپنے نئے بالی ووڈ پروجیکٹ میں مصروف ہیں۔ حال ہی میں انوشکا شرما نے ورون دھون کے ساتھ فلم ’’سوئی دھاگا‘‘کی ایک تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی جو تعریف کے بجائے تنقید کا نشانہ بن گئی۔انوشکا شرما سوئی دھاگے کیلیے تیارتصویر میں انوشکا شرما ساڑھی میں ملبوس بالکل ایک عام شادی شدہ بھارتی خاتون کے روپ میں نظر آرہی ہیں جب کہ ورون دھون بھی عام بھارتیوں کا حلیہ بنائے ہوئے ہیں اور دونوں متوسط طبقے کے افراد لگ رہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے انوشکا کے حلیے کو مذاق کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا ’’شادی کے بعد کیا حال ہوجاتا ہے‘‘۔ایک صارف نے دونوں کی تصویر دیکھ کر حیران کن ردعمل دیا۔ ایک صارف نے لکھا دونوں اداکار 9 بچوں کے ماں باپ لگ رہے ہیں۔واضح رہے کہ انوشکا اورورون کی فلم’’سوئی دھاگہ‘‘28 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔


Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...