https://goo.gl/2FDujs
لاس ویگاس: دنیا کی کئی کمپنیوں نے اسمارٹ فون کےلیے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی بنیاد پر ٹولز اور ڈیجیٹل اسسٹنٹس پیش کیے ہیں جن میں ایپل کا سائری، گوگل اسسٹنٹ اور سام سنگ کا بکسبائی شامل ہیں اور اب اس دوڑ میں ایل جی نے بھی شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ایل جی نے تصاویر کی پروسیسنگ اور آواز شناخت کرنے والے ٹولز کا اعلان کیا ہے.
جو اس سال کے آخر میں پیش کردیئے جائیں گے۔ ایل جی کمپنی کے ترجمان کے مطابق ان ٹولز پر گزشتہ ایک سال سے کام جاری ہے جنہیں ایل جی وی 30 اسمارٹ فون میں پہلی مرتبہ پیش کیا جائے گا جب کہ اس کے بعد کے تمام اسمارٹ فون میں اسے پیش کردیا جائے گا۔ایل جی کے مطابق تصویر شناخت کرنے والے الگورتھم کو 10 کروڑ تصاویر پر تربیت دی گئی ہے۔ الگورتھم تصویر میں نظر آنے والی اشیا کی شناخت، ان کی آن لائن خریداری اور ان کی ایڈیٹنگ مثلاً کم روشنی کو بہتر بنانے جیسے کام کرے گا۔ آواز کی شناخت کے لیے کئی وائس کمانڈز بھی تیار کی گئی ہیں، جن میں سیلفی، سلوموشن، وائڈ اینگل ویڈیو اور امیج سرچ جیسی اہم وائس کمانڈ شامل ہیں جو آپ کی آواز سن کر اسمارٹ فون کو وہ کام کرنے میں مدد دیں گی جو آپ چاہیں گے۔ایل جی کے نمائندے ہا جیونگ نے گزشتہ ماہ لاس ویگاس میں ہونے والے کنزیومر الیکٹرانکس شو (سی ای ایس) میں کہا تھا کہ ہارڈویئر میں تبدیلیوں کی بجائے ہم نے اسمارٹ فون کے سافٹ ویئر اور اے آئی فیچرز پر توجہ مرکوز کی ہے کیوں کہ اس کی ضرورت اور مطالبہ ایک عرصے سے کیا جارہا تھا۔ایل جی نے وی 30 اسمارٹ فون سے کئی توقعات وابستہ کر رکھی ہیں جسے کئی رنگوں اور ماڈلوں میں پیش کیاجائے گا۔ ان فونز میں پہلی مرتبہ اے آئی فیچرز شامل کیے جارہے ہیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی
Monday, 19 February 2018
ایل جی کا اسمارٹ فون کیلیے مصنوعی ذہانت کے ٹولز کا اعلان
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment