Wednesday, 14 February 2018

نقیب قتل کیس، راؤ انوار کا گن مین علی رضا گرفتار

https://goo.gl/8dnyg3
نقیب قتل کیس میں  راؤ انوار کے گن مین علی رضا کو حراست میں لے لیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے گن مین کو کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا ہے جس کے بعد مفرور پولیس افسر کی گرفتاری کے امکانات بھی روشن ہو گئے ہیں۔


ذرائع کے مطابق ایس ایس پی ملیر کے گن مین کو کوئٹہ فرار ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے جو راؤ انوار کے جعلی مقابلوں کا چشم دید گواہ بھی ہے اور نقیب کیس میں مدد گار بھی ثابت ہوسکتا ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ نقیب اللہ قتل کیس میں کراچی کے مختلف علاقوں سے مزید 2 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جب کہ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے گن مین علی رضا کی گرفتاری مثبت پیشرفت ہے۔


یاد رہے نقیب اللہ محسود کو 3 جنوری 2018 کو دو دوستوں حضرت علی اور قاسم کے ہمراہ سہراب گوٹھ کے علاقے سے حراست میں لیا گیا تھا تاہم 6 جنوری کو نقیب اللہ کے دونوں ساتھیوں کو رہا کردیا گیا لیکن 13 جنوری کو نقیب اللہ کو پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا گیا تھا۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, انوار, راؤ, رضا, علی, قتل, مین, نقیب, پاکستان, کا, کیس, گرفتار, گن

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...